غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں بھرتی دفاتر میں ملازمت نہیں ملے گی
01:46PM Tue 5 Apr, 2016
سعودی شہریوں کے لئے ملازمت کے زیادہ موقع پیدا کرنے کی نئی اسکیم متعارف
سعودی عرب کی وزارت محنت نے افرادی قوت سے متعلق ملازمت کے تمام مواقع اپنے شہریوں کے لئے مختص کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں بھرتی سے متعلق ملازمتوں کے دروازے اب غیر ملکی تارکین وطن پر بند کر دیئے جائیں گے۔ ان عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو ملازم رکھا جائے گا۔
وزارت محنت نے تمام تاجروں اور کاروباری مالکان ر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی آراء اور تجاویز پیش کریں تاکہ نئے منصوبے میں ان کی رائے بھی شامل ہو جائے۔
کاروباری مالکان اور تاجر حضرات اس ضمن میں اپنی رائے کا اظہار 23 اپریل تک مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں۔
http://qarar.ma3an.gov.sa/a/ideas/recent/campaigns/1658
وزارت میں پبلک افئیرز کے سپروائزر نائف نیتیہ کا کہنا تھا کہ وزارت محنت اپنا حتمی فیصلہ نجی شعبے کے مالکان کی رائے سامنے آنے کے بعد جاری کرے گی۔
وزارت محنت کے پبلک آفیئرز کے عمومی نگران نائف نیتیہ نے بتایا کہ حتمی فیصلہ نجی شعبے کے آجروں کی رائے کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکیوں کو براہ راست یا کسی اور طریقے سے بھرتی سے متعلق امور کی ملازمت دینے والے پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ نجی کمپنیوں کو کسی بھی غیر ملکی کو بھرتی امور کی ملازمت دینے پر 20 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ ہوگا اور اس سے زیادہ غیر ملکیوں کی موجودگی میں یہ جرمانہ دوگنا کردیا جائے گا۔"