مہاراشٹر کا الٹ پھیر: شیوسینا، کانگریس، این سی پی کی عرضی سپریم کورٹ کی رجسٹری میں منظور

04:02PM Sat 23 Nov, 2019

مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے دوران شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں دیویندر فڑنویس کو حکومت بنائے جانے کا موقع دینے اور انہیں اجیت پوار کے ساتھ حلف دلانے کے طریقہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے جو عرضی داخل کی تھی اسے رجسٹری میں قبول کر لیا گیا ہے۔ گورنر کوشیاری پر بغیر تحقیق فیصلہ لیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی رجسٹری میں عرضی قبول ہونے کے بعد تینوں جماعتوں نے جلد سماعت کی درخواست کی ہے۔