بھٹکلی طالبہ کو مسقط میں منعقد مضمون نویسی مقابلہ میں دوسرا مقام
05:34AM Fri 22 Nov, 2013
بھٹکلی طالبہ کو مسقط میں منعقد مضمون نویسی مقابلہ میں دوسرا مقام
بھٹکلیس نیوز / 22 نومبر، 13
مسقط / (مسقط بیورو)مسقط کے انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی بھٹکلی طالبہ مریم آفتاب کولا حکومت عمان کے تحت چلنے والے دیوان آف رویل کورٹ کی طرف سے منعقد مضمون نویسی مقابلہ میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔ اس مقابلہ کا موضوع "حضور صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت شوہر اور والد" تھا ۔
تقسیم انعامات کی تقریب سلطا ن قابوس مسجد کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں سعید بن ناصر المسکاری کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ دوسر انعام 200/عمانی ریال نقد وغیرہ پر مشتمل تھا ۔
خیال رہے کہ عمان میں دوسری مرتبہ منعقدہونے والے مضمون نویسی کے اس مقابلے میں مسلم شرکاء کے علاوہ غیرمسلمانوں کی بھی ایک بڑی تعداد شریک رہی ۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر اس طرح کے مقابلے کرنے کا مشورہ مولانا ابولحسن اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی طرف سے دیا گیا تھا۔