جموں سرینگر شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند 

02:16PM Wed 22 Feb, 2017

جموں۔(بھٹکلیس نیوز)تازہ برف باری ک بعد تین سو کلو میٹر لمی جموں سرینگر شاہراہ پرکے کئی مقامات پر پساں گر آنے اور چٹان کھسکنے کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رہی ، ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کے مقامات پربارشوں کی نتیجے میں چٹانیں کھسک آئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کو دوسرے روز بھی بند کر دیا گیا تاہم شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادں پر جاری ہے اور سڑک صاف ہونے کے ساتھ ہی درماندہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گئی اور کوئی بھی ڈرائیور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرئے گا تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائینگی۔ادھرجموں سرینگر شاہراہ دوسرے روز بند رہنے کی وجہ سے شاہراہ پر سینکڑوں کے قریب درماندہ ہو گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پررام بن کے مقام پر بارشوں کی وجہ سے کئی مقامات پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی ۔انہوں نے بتایا کہ بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے سلسلے میں شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ نمائندے کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ پسیاں گرانے کے باعث شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دوسرے دن بھی بند رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں کے قریب گاڑیاں پتنی ٹاپ ، بانہال اور جواہر ٹنل کے قریب درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل ہو جانے کے بعد کسی بھی نئی گاڑی کو جموں سے سرینگر یا سرینگر سے جموں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی پہلے درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے کی اجازت ہوگی اور اس دورا ن لوگوں سے بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جموں سے سرینگر یاسرینگر سے جموں آنے جانے کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائے ، ٹریفک کنٹرول روم کے ساتھ رابط قائم کرنے کے بعد ہی جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کریں۔