یکم نومبر سے چھٹی اقتصادی اعداد شماری کا آغاز : عوام سے تعاون کی اپیل

03:15PM Tue 29 Oct, 2013

یکم نومبر سے چھٹی اقتصادی اعداد شماری کا آغاز : عوام سے تعاون کی اپیل بھٹکلیس نیوز / 29 اکتوبر، 13 بھٹکل / (بھٹکل بیورو) حکومت کے حکم نامہ کے مطابق چھٹی اقتصادی اعداد شماری (Economic Census)  کے سلسلہ میں مکانوں اور دکانوں وغیرہ کے سروے کی کارروائی یکم نومبر،2013 سے 30/نومبر،2013 تک عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس کے لئے اعداد شماری کے کارندے اور نگران کار مکانوں اور دکانوں میں جاکر معلومات اکٹھا کریں گے ۔ ان افراد کو صحیح تفصیلات بتاکر اس کارروائی کو بہتر طریقہ پر انجام دینے کے لئے  سرکار اور مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے بھی عوام سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے ۔ census