میونسپل کونسلر اور بی جے پی کارکن کے درمیان ہاتھا ہائی
02:07PM Thu 7 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز / 07 ستمبر،2017
کاروار:یہاں کے (بی جے پی) کارکن مہیش تمسےاور( بی جے پی) کارکن سنیل تمسے کے درمیان بدھ کے روز ہاتھا پائی ہونے کی وجہ سے ان دونوں کو چوٹیں آئی ہیں، جسکی وجہ سے وہ دونوں ضلع کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔چند روز قبل کوڈی بیگ میں گینش مورتی کو پانی میں ڈبوتے وقت کے جھگڑے کو لیکر سنیل کو پولس حراست میں لیا گیا تھا اسمیں مہیش تمسے کا دباو سمجھ کر سنیل بدھ کو ہاتھاپائی پر اتر آئے جس کی وجہ سے دونوں کو بھی چوٹیں لاحق ہوئی اور ان دونوں نے بھی ایک دوسرے پر ٹاون پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا ہے۔