آٹھویں جماعت میں داخلے
02:11PM Fri 21 Apr, 2017
بنگلورو۔:(بھٹکلیس نیوز)2017-18کے دوران بلاری ، باگلکوٹ ، بھدراوتی ، کلبرگی، منگلور اور ہبلی میں واقع سرکاری جونیئر ٹیکنیکل اسکولوں میں آٹھویں جماعت میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں سے عرضیاں مطلوب ہیں۔امیدوار کا ہندوستانی شہری ہونا اور حکومت سے منظور شدہ اسکول میں پہلی تا ساتویں جماعت میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ 18مئی سے مقررہ عرضی فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات مذکورہ اسکولوں کے پرنسپلس سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔