طالبہ کی عصمت دری سرکاری ہاسٹل کی زنانہ وارڈن سمیت دو گرفتار

03:58PM Tue 29 Aug, 2017

کولار ( بھٹکلیس نیوز):۔ بنگارپیٹ میں واقع سرکاری ہاسٹل کے چوکیدار نے پانچ سالہ طالبہ کی عصمت دری کئے جانے کا پتہ چلا ہے اوروہ فرار ہے اس معاملہ میں ہاسٹل کی زنانہ وارڈن اور ایک مرد وارڈن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ سندر پالیہ دیہات کی رہنے والی10سالہ لڑکی اور اس کے والدین غریب ہیں۔ اس لئے طالبہ کو بنگارپیٹ کے گوتم لے آؤٹ سرکاری زنانہ ہاسٹل میں رکھا تھا اس ہاسٹل کے چوکیدار 50سالہ نارائن اپا نے گذشتہ 16اگست کو طالبہ کی عصمت دری کی تھی اور اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے زبان کھولی تو اس کا قتل کردیگا۔ طالبہ نے ڈر کر یہ بات کسی کو نہیں بتائی تھی۔طالبہ کو چنددنوں سے پیٹ میں درد ہونے لگا تھا اور اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔طالبہ کو دیکھنے اس کے والدین اسپتال کو پہنچے تھے ۔ وہا ں زنانہ ڈاکٹر نے بتایا کہ طالبہ کی عصمت دری کئے جانے کی وجہ سے اس کی طبعیت خراب ہوئی ہے ۔والدین نے اس کی شکایت کولار ضلع پنچایت کے چیف ایکزی کیویٹو افسر سے کی۔ پھر بنگارپیٹ پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ۔ پولیس نے اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کے الزام میں زنانہ وارڈن رادھا اور مرد وارڈن چکنا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ چوکیدار نارائن اپا کی تلاش جاری ہے ۔ تینوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔