ویلفئیر پارٹی کی یوتھ ریلی اور اجلاس میں مقررین نے دی مسلمانوں کو قائدانہ رول ادا کرنے کی آواز
03:24PM Mon 27 Feb, 2017
"اگر ہم دستور کو نہیں بچا پائے تو ملک کو بھی نہیں بچا پائیں گے"؛یشونت امبیڈکر
بھٹکلیس نیوز / 27 فروری، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) یہاں کے پبلک چبوترے میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے نوجوانوں کو سیاسی میدان سے جوڑنے اور بیداری کی سیاست کرنے کے لئے " خوشحال نوجوان ، خوشحال وطن" کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس سےقبل ٹھیک تین بجے سرکل سے پبلک چبوترے تک ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پوتے مسٹرپرشانت یشونت امبیڈکر نے اپنے تفصیلی خطاب میں جہاں موجودہ حکومت کی نا اہلی اور جانبداری کا تذکرہ کیا وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کو اب کسی کے پٹو ہوکر نہیں رہنا ہے بلکہ انہیں قائدانہ رول ادا کرکے اس ملک پر سیکولر طریقہ سے حکومت کرنی چاہئے اور سیکولر پارٹیوں کا ساتھ دینا چاہئے ۔ انہوں نے یکساں سول کوڈ کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں آر ایس ایس کبھی یکساں سول کوڈ لانے نہیں دے گی کیوں کہ اس سے ان کا ہی نقصان ہونے والا ہے۔
انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک مخصوص طبقہ چاہتا ہے کہ بھیم راؤ امبیڈکر کا بنایا ہوا دستور نکال کر ان کی خاص ذہنیت والا دستور نافذ کریں اس لئے اگر ہم 2019/تک اس دستور کو بچا کر دوسری حکومت لانے میں کامیاب نہیں ہوتے تو پھر ہم شاید ملک کو بھی نہیں بچا پائیں گے۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی اور ویلفیر پارٹی آف کرناٹکا کی صدرڈاکٹر بی ٹی للتا نائک نے کہا کہ آج بنیادی حقوق پر ہی سوالات کھڑے کیے جارہے ہیں۔ کھانے اور پینے کے معاملات اٹھاکر ہمارے حقوق سلب کیے جارہے ہیں جبکہ ہمیں کھانے ، پینے اور پہننے کے معاملات میں پوری آزادی دی گئی ہے۔
بی ٹی للیتا نایک نے اپنے خطاب میں مسلم معصوم نوجوان کی گرفتاری اور 10-15سال بعد رہائی کو لے کر تفتیشی ایجنسیاں ، پولس محکمہ پر سوالات اٹھا ئےاور کہاکہ ان سالوں کے درمیان برباد ہوئی ان کی طاقت اور ان کی زندگی کےقیمتی دن کو کون لوٹائے گا۔
ڈائس پر کرناٹکا تانڈا رکشھنا ویدیکے مہیلا ویدیکے کی صدر جئے لکشمی چوہان ، جے ٹی پٹننور ، ناگراج شیٹھ ،زاہد حسین، عبدالعزیز ، سید عبدالقادرربانی، ڈائس پر قومی لیڈر مجتبیٰ فاروق ، ریاستی لیڈر اکبر علی اُڈپی، مڈکیری کے وکیل کے ایم مڈکیری ، طاہر حسین، انورعلی کاپو، آر موہن راج، اترکنڑا ضلعی صدر محمد یونس رکن الدین ، عبدالجمید کولا، سید ابوالاعلیٰ برماور وغیرہ موجود تھے۔ قریب رات ساڑھے سات بجے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔