شہرِ دیوبند کی نامور شخصیت مولانا حسیب صدیقی کا انتقال پر ملال، اہلِ علم وہنر کے درمیان غم کی لہر
12:38PM Wed 9 Jan, 2019
دیوبند ،٩ جنوری (بصیرت نیوز سروس)شہر کی نامور شخصیت مولانا حسیب صدیقی خازن جمعیة علماء ہند و منیجر مسلم فنڈ دیوبند کا آج صبح تقریبا آٹھ بجے انتقال ہو گیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون! اللہ رب العزت مولانا مرحوم کو غریق رحمت کرے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے! آمین یارب العالمین!
اطلاع کے مطابق دو دن قبل وہ اپنے دفتر میں اچانک چکراکر گرگئے تھے جس کے بعد سے انہوں نے اپنے دفتر کا رک نہیں کیا تھا آج صبح روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی…! واضح رہے کہ مولانا مرحوم کی شہر دیوبند میں بڑی خدمات ہیں اللہ ان کا نعم البدل عطا فرمائے…آمین
اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ بعد نماز عصر احاطہء مولسری میں ادا کی جائے گی ۔جناب حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ناظم عمومی جمعیة علماء ہند نے تمام مدارس کے ذمہ داروں و احباب جمعیة سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔