ریاست کے پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں آیوش ڈاکٹروں کی نامزدگی ہوگی ۔قادر

03:15PM Mon 24 Nov, 2014

بھٹکلیس نیوز/24نومبر،14 منگلورو/ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود یو ٹی قادر نے بتا یا کہ آیوش طرز علاج کا مستقبل روشن ہے اس لئے ریاست کے تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں آیوش ڈاکٹروں کی نامزدگی اور آیورویدک ادویات کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا، یہاں نہرو میدان کے فٹبال اسٹیڈیم میں کرناٹک اسٹیٹ آیوش ڈاکٹرس کے پہلے آیوش اتسو کاافتتاح کرتے ہوئے جناب یو ٹی قادر نے اس خیال کااظہا ر کیا ،انہوں نے کہا کہ ضلع کے ایک تعلقہ میں آیوش دواخانہ کھولنے کا کام جنوبی کنڑا ضلع الال سے شروع کیا جا چکا ہے ،اور یہ تمام اضلاع کے لئے لاگو کیا جا ئے گا،انہوں نے کہا کہ آلو پیتھی اور آیوردویک طرز علاج محکمہ صحت کی دو آنکھ کے مانند ہیں اور دنیا کے قدیم طرز علاج متعارف کرانے والے رشی مینوں کے اس نظام کے زندہ رکھنا ضروری ہے، سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن (سی سی آئی ایم) کی صدر ڈاکٹر وشپا مرلی کمار نے صلاح دی کہ کرناٹک میں آیوش یونیورسٹی قائم کرنے کے بہتر مواقع ہیں اس سلسلہ میں ریاستی حکومت قومی آیوش مشن میں عرضی دائر کرے ،انہوں نے کہا کہ آیورویدک ڈاکٹر حکومت کی صلاح کے مطابق دیہی علاقوں میں اپنی خدمات کے لئے تیار ہیں ،ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائے نے دو روزہ آیوش اتسو نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات اور محکمہ مالیات کے تعاون سے ہر ضلع میں میڈیکل پارک قائم کیا جا ئے گا آیوش اتسو میں مختلف آیوش ادویات کی نمائش و فروخت کا اہتمام کیا گیا اور کثیر تعداد میں ڈاکٹر موجود رہے ۔ ع،ح،خ