کے یم ڈی سی کی نئی اسکیموں پر جلد عمل ہوگا: یم اے غفور

03:50PM Mon 3 Apr, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس نیوز)کرناٹکا مینار ٹی ڈیولپمنٹ کا رپویشن کے چیرمین عبدالغفور نے بتایا کہ حکومت نے سال 2017-18کیلئے کے یم ڈی سی کو 330کروڑ روپئے کا بجٹ الاٹ کیا ہے اس کے علاوہ ین یم ڈی سی کو دیڑھ سو کروڑ روپئے کی گیارنٹی دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ سال2016 -17کے بجٹ میں دی گئی رقم 99فیصد خرچ کی گئی اسے ضائع ہونے نہیں دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس سال کے بجٹ میں نئے اسکیم شامل کئے گئے ہیں جس میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں کو ٹراکٹر پمپ سٹ اور دیگر الات فراہم کرنا شامل ہیں اس کے لئے ایک لاکھ روپئے دےئے جائیں گے۔ جس میں پچاس فیصد سبیڈی ہے مویشی پالن ڈیری پولٹری کے لئے بھی فی یونٹ 40ہزار روپئے دےئے جائیں گے جس میں50فیصد سبیڈی ہوگی ۔مکان دوکان کی اسکیم کے تحت غریب اور بے روزگاروں کے لئے مکان دوکان بنانے کیلئے5لاکھ روپئے پچاس فیصد سبسیڈی کے ساتھ دےئے جائیں گے، بے روزگار افراد کیلئے پانچ سو ٹیکسیاں دی جائیں گے اس کے لئے تین لاکھ روپئے کے یم ڈی سی دے گی بقیہ بینک قرضہ ہوگا ۔ جناب عبداغفور نے بتایا کہ ارویواسکیم کے تحت ڈگری طلباء کیلئے دےئے جانے والے قرضہ کی اسکیم میں کچھ تبدیلیوں کیلئے بورڈ میٹنگ میں غور ہوگا اور بعد میں حکومت کو تجویز روانہ کی جائے گی ،اس موقع پر ڈائر کٹر اکرم پاشاہ بھی موجود تھے۔