ایم پی آننت کمار کے خلاف کیس درج کیا جائے گا؛ ڈاکٹر راج شیکھر
03:03PM Fri 6 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 06 جنوری، 17
بیدر / (نامہ نگار) انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے ریاستی صدر ڈاکٹر پرمیشور بلاری نے بتایا ہے کہ سرسی میں ڈاکٹروں پر ایم پی آننت کمار کے حملہ کے خلاف کیس درج کرنے کی تیاری ہوچکی ہے۔ انہوں نے بیدر میں ایک اخباری کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولس کیس درج کئے بناء ہی معاملہ کو نمٹانے کی فکر میںی ہے لیکن ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے ریاست میں پولس کی کارکردگی پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ہر سال پچیس سے تیس اسپتالوں کے عملہ پر دست درازی کے معاملات سامنے آتے ہیں لیکن پولس سیاست دانوں اور امیر لوگوں کے دباؤ میں آکر کچھ نہیں کرتی حلانکہ حکومت کی طرف سے 2009/میں منظور شدہ قانون کے مطابق یہ ایک قابل سزا جرم ہے، اس کی پاداش میں مجرم کو پچاس ہزار روپئے جرمانہ اور تین سال جیل کی ہوا کھانے پڑتی ہے۔
(ترجمہ : اے جے اسدی)