ممببئی میں زبردست بارش کی وجہ سے کثیر منزلہ عمارت منہدم ، متعدد لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ

04:11PM Sun 7 Aug, 2016

ممبئی : مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں زبردست بارش کی وجہ سے اتوار کو صبح سویرے ایک کثیرمنزلہ عمارت کے منہدم ہوگئی ۔ ملبے کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی دنوں سے مہاراشٹر میں مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے یہ عمارت منہدم ہوگئی۔ یہ حادثہ صبح سویرے تقریبا پونے سات بجے پیش آیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ این ڈی آر ایف ، ہوم گارڈ ، سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بچاو اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہوگئی ہیں اور ملبہ کو ہٹایا جارہا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ عمارت کافی خستہ تھی اور میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ اس کو غیر محفوظ قرار دیا جا چکا تھا ۔