نوٹ بندی پر اپوزیشن ایسے متحد ہوئے جیسے سیلاب میں چوہا

03:13PM Mon 21 Nov, 2016

سانپ ایک ہی درخت پر پناہ لیتے ہیں:شاہ چنڈی گڑھ، (ایف اویس) نوٹ بندی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں خاص طور پر کانگریس پر کرارا حملہ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے ایس پی، بی ایس پی، ممتا، کانگریس اور کجریوال وغیرہ کا پردہ فاش ہو گیا ہے اور جس طرح سے سیلاب کے وقت چوہے، بلی اور سانپ سے بچنے کے لئے ایک ہی درخت پر پناہ لیتے ہیں، اسی طرح سے یہ پارٹیاں نوٹ بندی کے خلاف متحدہوگئی ہیں۔شاہ نے ملک میں پنچایت سے پارلیمنٹ تک تبدیلی لانے کے لئے وزیر اعظم کو 15سال دینے کی اپیل کی۔بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی گھوم گھوم کر کہتے ہیں کہ ان ڈھائی برسوں میں کیا فرق پڑا ہے،ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے تو سب سے پہلا کام یہ کیا ہے کہ ملک کو بولنے والا وزیر اعظم دیا ہے،ہم نے مرکز میں ایک ایسی شفاف حکومت دی ہے جس پر ان ڈھائی سالوں میں مخالفیں بھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا سکے ہیں۔بوتھ سطح کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونیا-منموہن کی حکومت نے 10برسوں میں ایک کے بعد ایک گھوٹالے کئے ۔بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ دہشت گردی، کرپشن، جعلی کرنسی اور جعلی نوٹوں پر مودی حکومت کے سخت حملے کی مخالفت کرکے ایس پی، بی ایس پی، ممتا، کانگریس اور کجریوال نے اپنے آپ کو ملک کی عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔یہ فیصلہ ملک کے مفاد میں لیا گیا ہے جس کا فائدہ آنے والے وقت میں ملک کے غریبوں کو ہی سب سے زیادہ ملنے والا ہے۔شاہ نے کہا کہ 7نومبر تک اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعظم مودی پر کالے دھن پر کارروائی کو لے کر ہائے توبہ مچا رہی تھی، 8نومبر کو کالے دھن پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت کارروائی کرنے کے بعد اب انہوں نے الٹی ہائے توبہ مچا رکھی ہے کہ نوٹ بندی کیوں کر دی؟ انہوں نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس ایک فیصلے سے دہشت گرد، نکسلی، جعلی نوٹ اور نشے کے کاروباری غریب ہو گئے ہیں۔