موجودہ اسلوب و زبان میں اسلام کو صحیح طریقہ پر پہنچائیں ؛ مولانا عیسی منصوری

04:28PM Mon 9 Dec, 2013

موجودہ اسلوب و زبان میں اسلام کو صحیح طریقہ پر پہنچائیں ؛ مولانا عیسی منصوری بھٹکلیس نیوز / 09 دسمبر،13 بھٹکل / (نامہ نگار) "ہمارا اللہ اور رسول سے جو تعلق ہے اس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور یہ قیامت تک رہے گا ۔ مغرب کی کوشش یہ ہے کہ اللہ اور رسول کے ساتھ ہمارا تعلق توڑ دیں ۔اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم موجودہ اسلوب و زبان میں اسلام کو صحیح طریقہ پر پہنچائیں اور آج کا جو تجارتی مسئلہ ہے اس میں اگر ہم حل پیش کریں تو پھر اسلام کا مستقبل بہت روشن ہوگا اور اس کا بول بالا ہوگا" ان خیالات کا اظہارورلڈ اسلامک فورم (برطانیہ) کے چیرمین مولانا عیسی منصوری صاحب نے کیا وہ آج بعد عصر مولانا ابوالحسن اسلامک اکیڈمی میں علماء سے موجودہ حالات میں علماء کے موقف پر گفتگو فرمارہے تھے ۔ مولانا نے  اسلامی شریعت میں تجارتی مسائل کی تفصیلات اور اس کی حیثیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی آج دنیا کے سامنے اسی کے ذریعہ موجودہ مسائل کا حل پیش کرنا ہے ۔ مولانا محترم نے بین الاقوامی دور کی شروعات حضور صلی اللہ کی آمد کے ساتھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں اسلام کو چیلنجز کا سامنا رہا ہے لیکن وہ صرف ایک دو چلینجز ہوا کرتے تھے لیکن آج ہمہ جہتی چیلنجوں کا سامنا ہے  اس لئے ہمیں  چاہئے کہ موجودہ دور کے مسئلوں کو سمجیں  اور اسی کی مناسبت سے تیاری کریں ۔ اجلاس کا آغاز مولوی عبدالحسیب  منا صاحب کی تلاوت سے شروع ہوا ، مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب نے مہمان کا مختصرتعارف پیش کیا ۔اجلاس کا اختتام صدر اجلاس مولانا اقبال صاحب ملا ندوی کی دعا پر ہوا ۔ مولانا محترم کا تفصیلی بیان سننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔ http://www.bhatkallys.com/audio/speech/ molana-academy-01