عوام کے فائدے کیلئے ہمارا ادارہ کام کررہا ہے

04:30PM Fri 7 Jul, 2017

ادارے کے تعلق سے اڑائی گئی خبر غلط ہے : سید فرید بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) امبیڈ نٹ ٹرسٹ مینجمنٹ کے زیر نگرانی چلنے والی امبیڈ نٹ مارکینٹگ پرائیوٹ لمیٹڈ کنکا نگر بنگلور کے ڈائر کٹر جناب سید فرید نے بتایا کہ ان کی رجسٹرڈ شدہ کمپنی مائینگ رےئل اسیٹیٹ اور دیگر پروجکٹوں میں سرمایہ لگا کر کاروبار کررہی ہے تقر بیاً آٹھ سو سے زائد ممبروں نے اڈوانس کے طور پر کمپنی میں سرمایہ لگا یا ہے اور ممبروں کو اس کا معقول منافہ مل رہا ہے اور کمپنی کی طرف سے غریب اور مستحق لڑکیوں کی شادیوں میں امداد کرنا ، خواہشمنداحباب کو حج اور عمرہ کے سفر پر روانہ کرنا اور رعایتی دام میں مکانوں کی فراہمی جیسے فلاحی کاموں میں تعاؤن کررہی ہے۔جناب فرید نے بتایا کہ کسی نے ایک فرضی نام سے کمپنی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی اور پولیس نے دفتر پہنچ کر ہمارے کاروبار کے بارے میں تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کوئی کاروائی نہیں کی اسی طرح کی شکایت پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی کمپنی کے دفتر پہنچ کر ہمارے کاروبار کے بارے میں تفصیلی تفیش کی اور تمام ریکارڈس کا جائزہ لینے کے بعد کمپنی نے کاروبار کو صحیح قرار دے کر ڈرپاٹمنٹ کی طرف سے کلین چٹ دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس شخص نے پولیس میں فرضی شکایت داخل کی ہے نہ اس کا کوئی پتہ ہے اور نہ پولیس نے اس کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے کاروبار میں پچاس تا ساٹھ فیصد منافہ ہے ہم اس منافع کو خیراتی کاموں میں لگانے کی بجائے اڈوانس کے طو ر پر سرمایہ لگانے والے ممبروں کو دے رہے ہم لوگوں کا پیسہ لوگوں کو لوٹا رہے ہیں۔ ہمارے پاس صرف چارہ ماہ کیلئے سرمایہ لگانا پڑتا ہے چارماہ کے اندر ممبروں کی لگائی ہوئی رقم اصل ا ور منافہ کے ساتھ ادا کردی جاتی ہے اس طرح اب تک تقر یباً ایک سو کروڑ روپئے کا کاروبار ہوا ہے ۔جس میں تقریباً70کروڑ روپئے ممبروں کو ادا کردےئے گئے ہیں اور ہماری کمپنی نے تقریباً 90لاکھ روپئے کا ٹیکس بھی ادا کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہم ممبروں سے انوسمٹنٹ کے طور پر نہیں اڈوانس کے طور پر رقم لیتے ہیں اگر کوئی اپنی رقم واپس لینا چاہتا ہے تو چالیس دن انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی صرف ایک دن میں رقم واپس ادا کردی جاتی ہے اور ویسے اب تک کسی بھی ممبر نے جمع کی ہوئی رقم واپس نہیں لی ہے ہماری کمپنی سے ممبروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور ممبروں کو کمپنی پر بھروسہ ہے ہم ایک مشن کے طور پر کام کررہے ہیں۔کچھ لوگوں کو ہمارا کام کرنے کا طریقہ پسند نہیں ہے اور کمپنی کو بدنام کرنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں اور ہمارے کام میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے اس طرح کی مداخلت کرنے والوں پر روک لگاتے ہوئے انہیں تنبہ کی ہے۔