بھٹکلیس ڈاٹ کوم کی جانب سے عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد

03:15PM Sat 23 May, 2020

بھٹکل و اطراف میں آج رمضان المبارک کے تیس روزے مکمل ہوگئے ہیں اور کل یہاں عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں پھیلی وبا کے نتیجہ میں رمضان المبارک کا پورا مہینہ لاک ڈاؤن میں گزر گیا ہے اور ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہونے کی بنا پر عید الفطر کی دوگانہ بھی گھروں میں ہی ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں گئیں ہیں۔ اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس اپنے تمام قارئین، سامعین اور ناظرین کو عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی اس عید کی برکت سے دنیا بھر میں پھیلی اس وبا کا خاتمہ کرے اور تمام عالم کے لوگوں کو سکون اور چین عطا فرمائے۔ آمین