سعودی عرب کی وزارتِ انصاف کے مختلف شعبہ جات میں خواتین محررات کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین محررات کی تعیناتی کا مقصد محکمہ انصاف میں اپنے مسائل لے کر آنے والی خواتین کو سروسز کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارتِ انصاف میں خواتین وکلاء اور دیگرعہدوں میں ملازمین تعینات کی گئی تھیں۔ اخبار 'الشرق الاوسط' کی رپورٹ سعودی عرب کے وزیر انصاف و قانون اور جوڈیشل کونسل کے چیئرمین ولید بن محمد الصمعانی نے وزات انصاف میں خواتین محررات کی تعیناتی کے لیے پوسٹیں تخلیق کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں سعودی وزارت انصاف نے ایک بیان میں‌بتایا تھا کہ محکمے میں خواتین مشیرات، قانونی اور شرعی مشیرات کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ وزارت انصاف میں خواتین کی تقرری کا مقصد خواتین سائلات کے مسائل کے حل میں مدد دینے کے ساتھ خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔ گذشتہ برس تحقیق کے شعبے میں 70 خواتین کی تقرری کی گئی، جب کہ 155 خواتین کو عدالتوں میں وکلاء کی خدمات انجام دینے کے لائسنس جاری کیے گئے جب کہ 5 مختلف شعبوں میں 240 خواتین کو تعینات کیاگیا۔