بنگلورو میں سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

12:21PM Tue 17 Jul, 2018

بنگلورو : بنگلورو میں سنی دعوت اسلامی کےتحت عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ بنگلورو کے علاوہ آس پاس کے علاقوں کےکئی عازمین حج نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ ممبئی کے مشہور حج ٹرینر اور سنی دعوت اسلامی کے نائب صدرقاری محمد رضوان خان نےعازمین کو تربیت فراہم کی۔ سفر حج اور مناسک حج کی مکمل جانکاری کمپیوٹر اور کعبہ شریف کےماڈل کے ذریعہ دی گئی۔ قاری محمد رضوان نے کہا کہ مبارک سفر پرروانہ ہونے سے قبل عازمین حج مقدس مقامات کی تاریخ اور موجودہ حالات کی جانکاری حاصل کریں۔ عقیدت، احترام، صبر وتحمل کے ساتھ مناسک حج ادا کریں۔ واضح رہے کہ بنگلورو میں گزشتہ دو سالوں سے سنی دعوت اسلامی کے تحت حج تربیتی پروگرام منعقد کیا جارہاہے۔