سنٹرل مسلم ویلفیرکونسل اور سگما کے زیر اہتمام کیرئر گائڈنس اور اسکالر شپ بیداری کا پروگرام
03:19PM Tue 16 May, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز )سید ظہیر احمد، جنرل سکریٹری، سنٹرل مسلم ویلفیر کونسل ، میسور کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق آج بروز چہارشنبہ میسور کے ٹاؤن ہال میں صبح 9.30 بجے سنٹرل مسلم ویلفیر کونسل ، میسور اور سگما بنگلور کے زیر اہتمام پی یو سی اور یس یس یل سی کے طلباء و طالبات کیرہنمائی کے لئے " کیرئر گائڈنس اور اسکالر شپ بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے مشہور کئیرئر کونسلر و سگما کے چیف یگزیکیٹیو آفیسر امین مدثر طلباء و طالبات سے خطاب کرینگے اور کیرئر گائڈنس پر لکھی گئی کتاب طلباء و طالبات میں تقسیم کرینگے۔مسلم والدین اور طلباء و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے اور اس اہم پروگرام سے استفادہ کرنے پر خلوص گزارش کی گئی ہے۔