غیر مقیم ہندوستانیوں کے امور کی وزارت کا وزارت خارجہ میں انضمام
04:33PM Thu 7 Jan, 2016
وزیراعظم نریندر مودی نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے امور اور خارجی امور کی وزارتوں کے باہمی انضمام کو منظوری دے دی ہے۔
یہ اعلان حکومت نے آج کیا۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ خارجہ امور اور غیر مقیم ہندوستانیوں کے امور کی وزیر کی حیثیت سے میں نے محسوس کیا کہ غیر مقیم ہندوستانیوں کے امور کی وزارت کا اچھا خاصا کام بیرون ملک میں واقع ہمارے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے اس لئے میں نے وزیراعظم کے سامنے دونوں وزارتوں کے باہمی انضمام کی تجویز پیش کی تھی