بھٹکل قومی شاہراہ پر ایک زبردست سڑک حادثہ؛عورت ہلاک نوجوان زخمی
12:24PM Sat 3 Aug, 2013
بھٹکل قومی شاہراہ پر ایک زبردست سڑک حادثہ؛عورت ہلاک نوجوان زخمی
بھٹکلیس نیوز / 03اگست 13
بھٹکل/ (رضوان گنگاولی) آج دوپہر تقریباً 01:00 بجے قومی شاہراہ پر بائک اور لاری کے درمیان ہوئی ایک زبردست ٹکر میں بائک سوار سلمان (26) زخمی اور سارہ سلطانہ (33)ہلاک ہوئیں ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق بائک سوار سڑک پار کر رہا تھا کہ پیچھے سے اچانک ٹرک نے اس کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں عورت سڑک کے درمیان آگری اور عورت کے نیچے کا حصہ ٹرک کے پہیوں میں چلا گیا جس سے اسکے دونوں پیروں کو شدید چوٹ پہنچی ۔ حادثہ کے فوری بعد ان دونوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا وہاں سے طبی امداد کے بعد سلطانہ کو مینگلور منتقل کیا جا رہا تھا مگر راستہ میں ہی وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئی ۔ سلمان کو کنداپور منتقل کر دیا گیا ہے ۔