کمٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک پیر سے معذور ناظم جاوید خان کی چین میں ہندوستان کی نمائندگی
04:46PM Mon 21 Aug, 2017
بھٹکلیس نیوز / 21 اگست، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) کرناٹکا کے ساحلی علاقہ کمٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک پیر سے معذور نوجوان ناظم احمد خان پیرا ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جن کا میچ 23/اگست سے شروع ہوکر 31/اگست کو ختم ہونے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کھیل کے لئے مختلف ریاستوں کے 12/کھلاڑی منتخب کئے گئے تھے جس میں کمٹہ سے تعلق رکھنے والے ناظم جاوید خان کا نام بھی شامل کیا ہے۔
ناظم اصلاً کمٹہ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے والد کا خاندان بھٹکل سے بتایا جاتا ہے انہوں نے مہاراشٹرا کے کے ٹینس کلب سے اس کی تربیت حاصل کی تھی۔ وہ ملک میں منعقد ہونے والے اکثر ٹیبل ٹینس مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور ابھی حال ہی میں مدھیہ پردیش میں ہوئے مقابلہ میں انہیں دوسرا رینک حاصل ہونے کے سبب پیر ایشین مقابلہ کے لئے چنا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ناظم ایک پیر سے معذور ہیں لیکن یہ معذوری انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک رہی ہے جو آج کل کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔