پاکستان مسعود اظہرکوعالمی دہشت گرد قراردینےکےلئے رضا مند...۔

02:13PM Mon 29 Apr, 2019

جہاں ایک طرف ہندوستان جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہرکوعالمی دہشت گرد قراردیئے  جانے کے لئے مسلسل کوششیں کررہا ہے۔ اسی درمیان پاکستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان محمد فیصل نے ایک ٹی وی شومیں کہا کہ مسعود اظہرکواقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں ڈالنے میں پاکستان کوکوئی پریشانی نہیں ہےبشرطیکہ اس کی بنیاد پلوامہ حملہ نہ ہو۔ محمد فیصل نےکہا کہ ہندوستان کواس بات کا ثبوت دینا ہوگا کہ مسعود اظہرکا پلوامہ حملے سے کوئی تعلق ہے۔ اس کے بعد ہم اس کوبلیک لسٹ کرنے کے بارے میں بات کرسکتے ہیں۔ فیصل نےکہا کہ پلوامہ حملہ الگ مدعا ہے۔ پاکستان کئی بارکہہ چکا ہے کہ ہندوستان جموں وکشمیرمیں مقامی احتجاج اورناراضگی کوکچلنےکی کوشش کررہا ہے۔