بی ایل او کے تعلق سے مناسب رہنمائی نہ ملنے کے سبب فیاض ملا کا اے سی کو میمورنڈم

12:19PM Sat 1 Jul, 2017

بھٹکلیس نیوز / 01 جولائ، 17 بھٹکل / (راست) بھٹکل میں ووٹر کارڈ میں نام کے اندراج اور پتہ وغیرہ کی منتقلی کے لئے جب بھٹکل کی عوام بی ایل او سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یا تو ان کے نمبر بند ہوتے ہیں یا پھر وہ بھٹکل سے کہیں دوسری جگہ پر منتقل ہوئے رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو کافی دشواری پیش آتی ہے یہ شکایت بھٹکل کے سماجی کارکن جناب فیاض ملا صاحب نے بھٹکل اے سی کو تحریری طور پر دی ہے اور  اس سلسلہ میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہےکہ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندرج یا تبدیلی وغیرہ کے لئے تحصلدار دفتر میں رابطہ کرنے پر اپنے اپنے علاقہ کے پولنگ بوتھ پہنچ کر وہاں پر موجود آفسران سے رابطہ کرنے کو کہا جاتا ہے  اور اس تعلق سے متعلقہ علاقہ کے آفسران (بی ایل اوز) کے موبائل نمبر بھی دئے جاتے ہیں لیکن اس درگت کی بناء پر عوام کو کافی پریشان ہونا پڑتا ہے۔ ایسے میں تحصیلدار دفتر میں اس تعلق سے صحیح آفسران کی آپڈیٹ کی ہوئی لسٹ ہونی چاہئے اور عوام کو صحیح جانکاری دی جانی چاہئے۔فیاض مُلا کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس تعلق سے تمام بی ایل اوز کی میٹنگ بلاکر ضروری ہدایات جاری کریں گے۔