مولانا طلحہ رکن الدین ندوی ابناء جامعہ کے صدر منتخب؛ مولانا عمیر خلیفہ ندوی بنے جنرل سکریٹری

01:32PM Tue 27 Mar, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 27 مارچ،2018 بھٹکل ؍ (راست) آج بعد نماز عصر پانچ بجے  ابنائےجامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نومنتخب اراکین انتظامیہ کی ایک نشست ابنائے جامعہ کی عمارت میں منعقد ہوئی تھی ، جس میں نئی میعاد کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق اس میں  مولانا طلحہ صاحب رکن الدین ندوی کو بالاتفاق صدر منتخب کیا گیا جب کہ مولانا اقبال نائطے ندوی  کو نائب صدر مقرر  ہوئے۔ نیز جنرل سکریٹری  کے عہدہ پر مولانا عمیر صاحب خلیفہ ندوی اور نائب سکریٹری مولانا وصی اللہ صاحب ندوی منتخب ہوئے ہیں۔ اسی طرح محاسب مولانا رحمت اللہ صاحب ندوی اور خازن مولانا عبدالمعید صاحب شنگیری ندوی مقرر ہوئے ہیں۔ ادارہ بھٹکلیس ان تمام عہدیداران کو دل کی گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی ان تمام عہدیدارن کو قبول فرمائے اور ابنائے جامعہ کے استحکام میں ان کا تعاون فرمائے۔ آمین