انتخابات کے پیش نظر اسکولوں میں جمعہ کے روز تعطیل
01:31PM Wed 1 Feb, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)قانون ساز اسمبلی کیلئے اساتذہ حلقہ سے 3؍ فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات کے پیش نظر اس حلقہ کی حدود میں آنے والے چترادرگہ ، داونگیرے ، ٹمکور، کولار، اور چکبالاپور اضلاع کے اساتذہ کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے تعطیل دینے کا فیصلہ لیا گیاہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے علاوہ امدادی اور غیر امدادی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دے رہے اہل ووٹرس کو تعطیل منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔