بندر روڈ پر دو بائک کے درمیان خطرناک ٹکر؛ تین شدید زخمی
01:28PM Tue 4 Jun, 2013
بندر روڈ پر دو بائک کے درمیان خطرناک ٹکر؛ تین شدید زخمی
بھٹکلیس نیوز / 04 جون، 13
بھٹکل/ بندرروڈ شمشان گھاٹ کے سامنے رات ساڑھے نو بجے ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں جس میں ایک کی حالت بہت نازک بتائی جارہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق بیلنی کا رہنے والا گنیش نائک اپنے گھر سے بھٹکل سرکل پر جارہا تھا کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بائک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں گنیش نائک سمیت بندر کے رہنے والے وشنو کھاروی اور گروراج کھاروی شدید زخمی ہوکر روڈ پر گرگئے ۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی نوجوانوں کے تعاون سے انکو بھٹکل سر کاری اسپتال روانہ کیا گیا اور وہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں بھٹکل شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔