جمال خشوگی کی موت پٍر سعودی عرب کی وضاحت قابل اعتبار: ڈونالڈ ٹرمپ

12:18PM Sat 20 Oct, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے مگر جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی خبر کی تصدیق کے ردعمل میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے مگر جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جمال خشوگی کے مرنے کی تصدیق بڑا قدم ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی کی موت پٍر سعودی عرب کی وضاحت قابل اعتبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل میں تیسری پارٹی ملوث ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل ختم نہیں ہوگی کیوں کہ ہتھیاروں کی ڈیل خطے میں ایرانی اثرورسوخ ختم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ بروقت اور شفاف انصاف کی وکالت کرتے ہیں، تحقیقات سے متعلق سعودی عرب کا اعلان قابل ستائش ہے۔ تاہم جمال خشوگی سے متعلق عالمی تحقیقات پر نظر رکھیں گے۔