بھٹکل میں عالمی یوم انسداد منشیات منایا گیا
04:29PM Sat 1 Jun, 2013
بھٹکل میں عالمی یوم انسداد منشیات منایا گیا
بھٹکلیس نیوز / 01 جون، 13
بھٹکل / عالمی یوم انسداد منشیات کے دن (31/مئی) تمباکو نوشی کو روکنے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کر نے لئے بھٹکل میں بھی عالمی یوم انسداد منشیات منایا گیا، اس کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے اس سلسلہ میں ایک ریلی نکالی گئی جس کا آغاز بھٹکل سرکاری اسپتال سے کیا گیا ۔ اس کے بعد یہ ریلی شمس الدین سرکل سے گھوم کر ساگر روڈ سے ہوتے ہوئے واپس سرکاری اسپتال میں آکر ختم ہوئی ۔ اس میں تعلقہ کے محکمہ صحت کے کارکن اپنے ہاتھوں میں جھنڈے وغیرہ لئے لوگوں میں تمباکو نوشی سے بچنے کے لئے بیداری پیدا کرنے کی کو شش کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹرپرکاش کامت ، ڈاکٹر منجو ناتھ شٹّی ، ڈاکٹر شیوا آنند نائک وغیرہ موجود تھے ۔
خیال رہے کہ عالمی تنظیم صحت کے سروے کے مطابق ہر سال منشیات کے باعث 6/ ملین افراد کی موت واقع ہوتی ہے ، اور سینکڑوں افراد اس کی وجہ سے جان لیوا بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔