پروٹین انسانی جسم کی بڑھوتر ی کیلئے لازمی جز ہے، ماہرین 

02:05PM Sat 25 Mar, 2017

نئی دہلی۔(بھٹکلیس نیوز) ماہرین نے بتایا ہے کہ پروٹین انسانی جسامت کوبنانے اورجسم کی بڑھوتر ی کیلئے لازمی جز ہے جوبیماریوں کےَ خلاف مزاحمت کی قوت رکھتے ہیں بڑوں اوربچوں میں پروٹین کی کمی کے باعث بیماریاں جنہم لیتی ہے انسانی خوراک پروٹین کے 2ذرائع سے حاصل کی جاسکتی ہے جن میں جانور اورپودے شامل ہیں، فی کس پو د ے سے حاصل ہونے والی پروٹین کا تناسب 60فیصداور40فیصدجانوروں سے حاصل ہوتا ہے ۔ترقی یافتہ ممالک میں جانوروں کی پروٹین کا حصہ 70فیصدروزانہ فی کس ہے۔ ا س کے ساتھ صحت مند اورلمبی زندگی گزاری جاسکتی ہے ملک میں دودھ دینے وا لے جانوروں میں گائے اوربھینس شامل ہے لمحہ فکریہ ہے کہ ملک میں لائیوسٹاک پولٹری فیش ریز اوردیگر ذرائع ہونے کے باو جو د پیداوار مطلوبہ مقدارمیں حاصل نہیں کی جارہی ہے حالانکہ ماہرین جانوروں کی پروٹین پر زیاد ہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ سبزیوں سے پروٹین کم ملتی ہے اس کی کئی وجوہات ہیں، کم عمر جانوروں کے ذبح کیے جانے سے میل جانوروں کی کمی ہوجانا خطرنا ک بیماریوں کے باعث لائیوسٹا ک اورپولٹر ی کی صحت کاخراب ہو جانا پیداوار میں اضافے کیلئے منصوبہ بندی کا فقدا ن فی یونٹ پیداوار کی کمی میں فارمرز کا جانوروں کی پیداوار کے حوالہ سے شعور نہ رکھنا مارکیٹوں میں لائیوسٹا ک کی فروخت کا غیرسائنسی نظا م بیماریوں اور پیداوار کے حوالہ سے ریسرچ میں کمی اہم نکات ہیں جن کی وجہ سے مطلوبہ پیداوار حاصل نہیں ہوتی اس لیے مناسب پیداوار حاصل کر نے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اور جدیدتحقیقات کے ساتھ ساتھ جدید نکات پر بھی عمل کرنا ہو گا۔