ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ہندوستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا ، ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا بیان
02:47PM Fri 6 Jul, 2018
ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ متنازع اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ہندوستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی حکومت نے جنوری میں ذاکر نائیک کی حوالگی کیلئے کہا تھا ۔ ایک پریس کانفرنس کے درمیان مہاتیر محمد نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک میں ذاکر نائیک کوئی پریشانی نہیں کھڑا کرتےہیں ، ہم انہیں ہندوستان واپس نہیں بھیجیں گے ، کیونکہ نائیک کو ملیشیا کی شہریت ملی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ ذاکر نائیک نے 2016 میں ہندوستان چھوڑ دیا تھا ۔ ان کے خلاف این آئی اے اور ای ڈی جانچ کررہی ہے۔ ان کے خلاف ٹیرر فنڈنگ ، متنازع تقریر اور منی لانڈرنگ سمیت کئی سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔