بینک سے بار بار نوٹ تبدیل کرنے والوں کی ہوگی شناخت، ہاتھ میں لگائی جائے گی سیاہی

01:33PM Wed 16 Nov, 2016

نئی دہلی، (ایف او یس) نوٹ بند ی کے بعد بار بار بینک میں پیسہ تبدیل کروانے کے لیے پہنچ رہے لوگوں کے خلاف اب حکومت نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کے خزانہ سکریٹری شکتی کانت داس نے کہا کہ بار بار پیسے تبدیل کرنے آ رہے لوگوں کی اب شناخت کی جائے گی۔اس کے لیے حکومت نے نیا راستہ نکالا ہے۔داس نے بتایا کہ اب پیسہ نکالنے پر ووٹنگ کی طرح انگلی پر سیاہی لگائی جائے گی، جس سے ان لوگوں کی شناخت ہو سکے جو بینک سے پہلے بھی پیسہ نکال چکے ہیں۔انہوں نے کہا یہ نظام بڑے شہروں میں منگل سے ہی شروع کر دیا جائے گا تاکہ ان لوگوں کو پیسہ نکالنے میں سہولت ہو جو ابھی تک پیسہ نہیں نکال پائے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نیا نوٹ تھوڑا سا رنگ چھوڑ سکتا ہے۔وہیں سرکاری ملازمین کی ہڑتال کو داس نے جھوٹی قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ملازمین ہڑتال پر نہیں جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر کئی طرح کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں اور جھوٹی تصاویر ڈالی جا رہی ہیں۔خزانہ سکریٹری نے نمک کی قیمتوں میں آگ کی بات کو بھی افواہ بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمک کا کافی ذخیرہ ہے اور اس کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے۔