بھٹکل سے دو دن قبل بھیجے گئے سبھی نمونوں کی رپورٹ کورونا نگیٹو
12:21PM Sat 11 Apr, 2020
بھٹکل: 11 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں دو روز قبل 26/سالہ حاملہ خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کے بعد اس کے رابطہ میں آنے والوں کے نمونے جانچ کے لیے روانہ کیے گئے تھے لیکن راحت کی خبر یہ ہے کہ ان تمام افراد کی رپورٹ کورونا نیگیٹیو موصول ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اترکینرا میں اب تک جملہ 140/نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں9/معاملات پوزیٹیو آئے ہیں، جبکہ 129 کی رپورٹ رپورٹ نیگیٹیو موصول ہوئی ہے تاہم اب تک دو کی رپورٹ موصول ہونی باقی ہے۔
یاد رہے کہ اب تک بھٹکل کے تین افراد اس مرض سے صحت یاب ہوکر بھٹکل لوٹ چکے ہیں جنہیں بھٹکل کے ہی ایک نجی ہوٹل میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔
اس دوران بھٹکل میں پولس کا سخت بندو بست دیکھا جارہا ہے اور اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے بھٹکل پولس شہر کے مختلف مقامات پر بائک ریلی کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔