آئی این ایف روزگار میلہ کا کامیاب اختتام؛ سو سے زائد افراد کو کیا گیا منتخب

04:02PM Sat 27 Apr, 2019

بھٹکل: 27 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین نوائط فورم کی جانب سے آج خوشحال میں رکھے گئے روزگار میلہ اور تجارت کرنے والوں کے لیے رکھے گئے ورکشاپ کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا جس میں 100/سے زائد افراد کو روزگار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کی افتتاحی تقریب آج صبح 10:00 بجے نوائط کالونی خوشحال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے شرکت کی جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے مسٹر پی ناگیش نے شرکت کی۔ پورے دن چلے اس روزگار میلہ اور ورکشاپ سے کافی تعداد میں لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور آئی این ایف کے ذریعے انجام دئے گئے اس کام کو کافی پسند کیا۔ آئی این ایف روزگار میلہ کے کنوینر جناب آفتاب کولا صاحب نے  اس تعلق سے بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایف کے ذریعے اپنے طرز کے پہلے روزگار میلہ سے عوام کافی خوش ہیں اور یہ میلہ نہایت ہی کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا ہے جس میں قریب 500/لوگوں نے اپنا نام درج کیا تھا اور اس میں سے اکثر افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ اختتامی تقریب میں مختلف کمپنیوں سے انٹریو لینے آئے افراد کی تہنیت کی گئی اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں اور والینٹیرس کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دعا پر یہ تقریب اختتام کو پہنچی۔ ڈائس پر آئی ایف کے صدر جناب عبدالمجید جوکاکو صاحب، نائب صدر آئی این ایف جناب ایس ایم ارشد صاحب، جنرل سکریٹری معاذ جوکاکو صاحب، کنوینر جناب آفتاب کولا صاحب، جناب شہباز شنگیری صاحب، جناب سیفان شنگیری صاحب، جناب نعمان پٹیل صاحب وغیرہ موجود تھے۔