کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس بی اے پاٹل کی بھٹکل آمد؛ بھٹکل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے استقبالیہ پروگرام
01:15PM Tue 19 Nov, 2019
بھٹکل: 18 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ایڈیشنل ضلع سیشنس عدالت قائم کرنے اور اس تعلق سے جائزہ لینے کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ کے فاضل جج اور ضلع ایڈمنسٹریٹیو آفسر جسٹس بی اے پاٹل کل ہفتہ کے روز بھٹکل آئے ہوئے تھے۔
ان کی آمد پر بھٹکل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے محترم جج کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں ایک اجلاس منقعد کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا علم کے ساتھ عمل بھی انسان کے لیے بہت ضروری ہے اور وکالت کے پیشے میں اگر یہ دونوں چیزیں پائی جاتی ہیں تو وہ وکیل مقبول ہوجاتاہے۔
اپنے اس دورہ میں محترم جج نے بھٹکل کی عدالت کا معائنہ کرتے ہوئے یہاں کی بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
اپنے اس دورہ میں محترم جج نے بھٹکل کی عدالت کا معائنہ کرتے ہوئے یہاں کی بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔