SIO Bhatkal to Organise ‘Bhatkal Taluka Inter-College Historical Fair’ Tomorrow

07:33PM Wed 2 Sep, 2026

بھٹکل : 02 ستمبر، 2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) بھٹکل یونٹ کی جانب سے  ان شاء اللہ کل بروز جمعرات ساحلی کرناٹکا  کی تاریخ پر  ایک منفرد  تاریخی میلہ منعقد ہونے جار ہاہے۔

تفصیلات کے مطابق اس میں بھٹکل تعلقہ کے مختلف کالجوں کے طلبہ حصہ لیں گے اور ساحلی کرناٹک کے تاریخی ورثے کے تعلق سے اپنی کاوشوں کو پیش کریں گے۔ اطلاع کے مطابق اس پروگرام کا آغاز صبح نو بجے ڈاکٹر ایم ٹی حسن باپا ہال ، نیو شمس اسکول بھٹکل میں ہوگا،   جبکہ اس کی اختتامی تقریب دوپہر  تین بجے منعقد  ہوگی۔ اس پروگرام میں بطور مہمان  خصوصی سابق قومی سکریٹری و سابق ریاستی صدر ایس آئی او انڈیا جناب کدیور نہال صاحب،  بطور مہمان اعزاز مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین ندوی (جنر ل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم)  اور جناب اسحاق شابندری (جنرل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین بھٹکل)    شرکت فرمائیں گے  ۔

اس موقع پر ایس آئی او بھٹکل کے ذمہ داران  نے عوام و خواص سے اس اہم تاریخی مقابلے میں شرکت فرما کر طلبہ کی ہمت افزائی کرنے کی درخواست  کی ہے۔