ممبئی کے 26/11 حملے میں ہوئی تھی 166 لوگوں کی موت
بین الاقوامی برادری کے دباؤ میں پاکستانی افسران نے دہشت گردی سے متعلق فنڈنگ کے لئے رقم جمع کرنے کےلئےلشکرطیبہ، جماعت الدعوۃ اوراس کی چیئریٹی ونگ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن (ایف آئی ایف) کے معاملوں کی جانچ شروع کی ہے۔ مانا جاتا ہےکہ حافظ سعید کی قیادت والی تنظیم جماعت الدعوۃ کولشکرطیبہ کےلئے سب سےآگے کی تنظیم مانا جاتا ہے، جو 2008 کے ممبئی حملے کوانجام دینےکےلئے ذمہ دارہے، جس میں 166 لوگ مارے گئے تھے۔
دہشت گردوں کو مالی مدد معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا لشکر طیبہ کا سربراہ حافظ سعید
12:10PM Wed 11 Dec, 2019
اسلام آباد: پاکستان کی ایک دہشت گردی مخالف عدالت نے بدھ کوممبئی کے دہشت گردانہ حملے کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کو ٹیررفنڈنگ(دہشت گردوں کومالی تعاون) معاملے میں قصوروارٹھہرایا۔ پنجاب پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 17 جولائی کو حافظ سعید اوراس کے شاگروں کے خلاف پنجاب صوبہ کے مختلف شہروں میں 'ٹیررفنڈنگ' کےالزام میں 23 ایف آئی آردرج کی اورجماعت الدعوۃ سربراہ کوگرفتارکیا۔ وہ کوٹ لکھپت جیل میں بند ہے۔
لاہور، گجرانوالہ اورملتان میں الانفال ٹرسٹ، داؤدل الارشاد ٹرسٹ اورمزبن جبال ٹرسٹ سمیت غیرمنافع بخش تنظیموں (این جی او) کےنام پربنائی گئی جائیداد کے ذریعہ دہشت گردی کی مالی مدد کےلئے رقم جمع کرنے کے معاملے درج کئےگئے ہیں۔