بنگلور شہر اسمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل؛ کرناٹک کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر
12:49PM Sat 24 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 24 جون، 17
بنگلور / (ایجنسی) مرکزی حکومت کی طرف سے جاری اسمارٹ سٹی کی فہرست میں ریاست کی راجدھانی بنگلور کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے کرناٹک کی عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات وینکیا نائیڈو کی طرف سے جاری اس فہرست میں اتر پردیش کے سب سے زیادہ 13 شہروں کو جگہ ملی ہے۔ اس کے بعد دوسرا نمبر تمل ناڈو کا ہے جس کے 12 شہر فہرست میں شامل ہیں۔ اس میں 24 راجدھانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ شہری ترقی کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے اسمارٹ سٹی کے ناموں کا اعلان کیا۔
فہرست میں اتر پردیش کے 13، تمل ناڈو کے 12، مہاراشٹر کے 10، مدھیہ پردیش کے 7، گجرات اور کرناٹک کے 6-6، راجستھان کے 4، آندھرا پردیش، پنجاب اور بہار کے تین تین شہروں کو فہرست میں جگہ ملی ہے۔ فہرست میں 24 راجدھانیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان میں چنئی، احمد آباد، گریٹر ممبئی، گریٹر حیدرآباد، پٹنہ، شملہ، بنگلور، دمن، ترویندرم، پڈوچیری، گنگٹوک اور کولکاتہ شامل ہیں۔
پہلے مرحلہ میں 20 شہروں کا وکاس کیا جائے گا۔ دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں 40-40 شہروں کی ترقی کی جائے گی۔ جموں و کشمیر حکومت نے اپنے 2 شہروں کے نام طے کرنے کے لئے کچھ اور وقت مانگا ہے۔
اسمارٹ سٹی کے لئے منتخب کئے گئے ہر شہر کو پہلے سال 200 اور اس کے بعد چار سال کے لئے ہر سال 100 کروڑ روپے ملیں گے۔ مرکزی حکومت اس پروجیکٹ پر اگلے پانچ سال میں 48 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی اور اتنی ہی رقم ریاست مل کرخرچ کریں گی۔
اسمارٹ سٹی میں شامل شہر
ایٹانگر، پٹنہ، شملہ، گوالیار، وارنگل، بھونیشور، مرادآباد، نوی ممبئی، جالندھر، وڈودرا، غازی آباد، اندور، لدھیانہ، کرنال، جالندھر، ناسک، کلیان، كويمبٹور، جھانسی، دہرادون، درگاپور، ترچراپلی، گوہاٹی، جبل پور، کولہاپور ، کوٹ، اورنگ آباد، پونے، احمد آباد اور حیدرآباد۔