نیو شمس اسکول کے ننھے منے طلبہ نے کیا مسجد کا دورہ

04:09PM Thu 26 Sep, 2019

بھٹکل: 26 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اکون کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول کے مونٹیسری اور پہلی جماعت کے طلبہ کو آج صبح 11:00 بجے تعلیمی دورے کی مناسبت سے کارگیدے کی مسجد احمد سعید لے جایا گیا۔ اس موقع پر مسجد کے امام و خطیب مولانا جعفر فقیہ ندوی نے طلبہ سے سلیس زبان میں مسجد کی اہمیت اور اس کے مقام کو سمجھانے کی کوشش کی۔ جس کو ان ننھے منے طلبہ نے بغور سنا اور اس دورے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ مسجد میں ان شمسی کلیوں نے قرآت بھی سنائی اور دو رکعت تحیۃ المسجد بھی ادا کی۔ طلبہ کے ساتھ ان کی رہنمائی کے لیے شمس اسکول کے دینیات ٹیچر مولوی عبداللہ ربیع خلیفہ ندوی موجود تھے جنہوں نے طلبہ کو مسجد اور اس کے آداب کے ساتھ ساتھ وہاں کی چیزوں سے متعارف کرایا۔ دورے کے اختتام پر پرنسپال نیو شمس اسکول محترمہ فہمیدہ ڈاٹا نے طلبہ کو ان باتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دی اور مسجد انتظامیہ کے ساتھ  مسجد کے امام و خطیب مولانا جعفر ندوی کا بھی شکریہ ادا کیا۔