ٹرین میں سفر کے دوران ناخوشگوار حالات کے لیے ٹول فری نمبر شروع

01:37PM Fri 15 Jan, 2016

ریلوے سفر کے دوران کسی بھی ناخوشگوار یا مجرمانہ کاروائیوں کے شکار ہونے کی صورت میں مسافروں کو فوری تحفظ کی مدد کیلئے جنوب مغربی ریلوے انتظامیہ نے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر182شروع کیاہے۔ مسافر فوری طورپر اس نمبر پر کال کرکے مدد حاصل کرسکیں گے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریل کا سفر کرتے وقت کسی مسافر کا سامان چوری ہونے‘ خواتین مسافر کے ساتھ مجرمانہ معاملہ‘ قتل ‘ڈکیتی‘ غنڈپ گردی ‘حادثے‘ آتشزنی‘ اسملنگ‘ دھماکہ خیز مواد دکھائی دینا‘ تمباکو نوشی وغیرہ کی شکایت ٹول فری نمبر182پر کیا جاسکتا ہے۔