انکولہ میں زبردست بارش؛ رکن اسمبلی روپالی نائک نے کیا دورہ
03:59PM Wed 12 Jun, 2019
انکولہ: (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے سگدگیری پنچایت حدود میں کل ہوئی زبردست بارش کے بعد قومی شاہراہ سے متصل کئی گھروں میں بارش کا پانی چلا گیا تھا ۔ اس تعلق سے آج کارور-انکولہ ایم ایل اے روپالی نائک نے دورہ کرتے ہوئے آئی آر بی کی کمپنی کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا اور کہا کہ آپ کے غیر منظم کام کی وجہ سے یہ سب چیزیں ہورہی ہیں۔ رکن اسمبلی نے اس موقع پر آئی آر بی کے اعلی افسران کو موقع پر طلب کرتے ہوئے ان سے بات چیت کی اور پانی کو خالی کرنے کا انتطام کیا ۔