سپریم کورٹ نے دیوالی پر پٹاخوں پر پابندی لگانے سے انکارکیا

03:16PM Wed 28 Oct, 2015

ئی دہلی، 28اکتوبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے دیوالی کے تہوار پر پٹاخوں پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا ہے. چہارشنبہ کو تین بچوں کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا. غور ہو کہ دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تین بچوں ارجن گوپال، ارو بھنڈاری اور زویا راؤ بھسین نے کورٹ میں عرضی دائر کی تھی. اس پر سپریم کورٹ نے مرکز، دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس دے کر جواب مانگا تھا.