جی ایس ٹی بل کی منظوری کے لئے سونیاگاندھی نے اصولی رضامندی ظاہر کردی ۔وینکیا نائیڈو کادعوی
03:29PM Sun 29 Nov, 2015
29نومبر (یواین آئی) مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے آج دعوی کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی بل کی منظوری کے لئے صدر کانگریس سونیاگاندھی نے اصولی رضامندی ظاہر کردی ہے - انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں اس بل کو منظور کیا جائے گا اوراپریل 2016تک جی ایس ٹی بل پر عمل شروع ہوجائے گا۔
آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ جی ایس ٹی سے آمدنی میں 2سے 2.5فیصد کے اضافہ کا امکان ہے ۔