بھٹکل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کل یوم صحافت کا انعقاد؛ سنتوش ہیگڈے ہوں گے مہمان خصوصی

02:36PM Fri 7 Jul, 2017

بھٹکلیس نیوز / 07 جولائ، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) اس سال کے آغاز سے شروع ہونے والے بھٹکل تعلقہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن  کے سلور جوبلی پروگرام کی مناسبت سے کل 8/جولائی کو بھٹکل کے ناگ یکشے ہال میں یوم صحافت کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا صدارت کریں گے تو سابق لوک آیوکتہ اور  چیف جسٹس مسٹر سنتوش ہیگڈے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ قاضیا بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کے مالک جناب قاضیا یونس صاحب ،ہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ریاستی صدراین راجو، ضلعی صدرسبرایا بھٹ بکّل اور ناگ یکشے ادارے کے صدررام داس پربھو  بھی موجود رہیں گے۔ اس موقع پر  صحافتی میدان میں خدمات کے لئے موہرے ہنومنت راؤ ریاستی ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر کراولی منجاؤ گنگا دھر ہیرے گتھی کی عزت افزائی بھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ہر سال کی طرح سماجی خدمات کے لئے ایسوسی ایشن کی جانب سے کچھ اہم شخصیات کی تہنیت کی جائے گی۔ اس بار وجیا بینک کے ریٹائرڈ برانچ منیجر ایم آر نائک اورنیوز پیپر سپلائر ہنومنت پربھو کو تہنیت  کے لئے چنا گیا ہے۔