غریبوں کو ہر مہینے تنخواہ کی ضمانت! بجٹ میں مودی حکومت کر سکتی ہے اعلان

01:56PM Wed 30 Jan, 2019

حکومت کے اوپر غریبوں کو ہر مہینہ تنخواہ کی ضمانت کا اعلان کرنے کا دباو بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یکم فروری کو پیش ہونے والے بجٹ میں حکومت اس کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔ خاص طور پر راہل گاندھی کے اعلان کے بعد مرکزی حکومت پر آخری وقت میں اسے بجٹ میں شامل کرنے کا دباو بڑھ گیا ہے۔ اگر حکومت اس کا اعلان کرتی ہے تو یہ کئی ساری شرطوں کے ساتھ قسطوں میں نافذ کی جا سکتی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر سیاسی وعدوں کا دور زور وشور سے جاری ہے۔ قرض معافی کارڈ کے بعد راہل گاندھی نے سبھی غریبوں کو کم ازکم آمدنی ضمانت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر لوک سبھا الیکشن کے بعد مرکز میں کانگریس کی حکومت بنی تو سبھی غریبوں کے لئے کم ازکم آمدنی کا انتظام کیا جائے گا۔
 راہل گاندھی کے اس اعلان کے بعد اب مودی حکومت پر غریبوں کو ہر ماہ تنخواہ کی ضمانت کا اعلان کرنے کا دباو بڑھ گیا ہے۔