بھٹکل میں اردو ماہنامہ "پھول" کا اجراء

03:25PM Thu 18 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 18 اگست، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل میں بچوں کے لئے خاص طور پر ترتیب دیا کیا گیا ادبی رسالہ ماہنامہ پچوں کا "پھول" کا اجراء گزشتہ شب وائی ایم ایس اے کی عمارت میں ہوا۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی صاحب، جناب مولانا الیاس صاحب جاکٹی ندوی، مولانا انصار صاحب ندوی، جناب عبدالرقیب ایم جے صاحب، جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب الطاف کھروری صاحب نے اس کتاب کے اجراء پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اس ماہنامہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ خیال رہے کہ اس رسالہ کی قیمت 35/روپئے رکھی گئی ہے جس کے عملہ میں نوجوان علماء شامل ہیں جن کو جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اساتذہ کی سرپرستی حاصل ہے۔ اس ماہنامہ میں قرآن و حدیث کی باتیں، قصے و کہانیاں، کوئز، تاریخ وسوانح  اورادبی لٹریچر سے بھرپور مزاحیہ کلام بھی  شامل کیا گیا ہے۔ 18-8-02 18-8-04