مویشیوں کو لے جارہی لاری پلٹی ؛ چار گائیں ہلاک

04:05PM Sun 28 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 28 اگست، 16 بنٹوال / (نامہ نگار) بنٹوال میں مویشیوں کو لے جارہی ایک لاری اپنا توزن کھو دینے سے راستہ پر پلٹا کھا گئی جس کے نتیجہ میں لاری پر موجود مویشیوں میں سے چار گائیں ہلاک ہوگئیںہیں ۔ یہ حادثہ آج صبح کے وقت کلاڈکا کے امتور کراس پر پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق لاری میں کل 15/گائیں موجود تھیں، بتایا گیا ہے کہ لاری ڈرائیور کے پاس مویشی لے جانے کا اجازت نامہ نہ ہونے کے سبب وہ تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اس سلسلہ میں بنٹوال پولس نے معاملہ درج کیا ہے۔