امریکہ نے روکا محمد شمی کا ویزا، معاملہ سلجھانےکےلئےبی سی سی آئی کوکرنی پڑی محنت

12:28PM Sat 27 Jul, 2019

گزشتہ کافی وقت سے ہندوستان کےاسٹارگیند بازمحمد شمی کی ذاتی زندگی میں چل رہی رسہ کشی کا اثران کے پروفیشنل زندگی پربھی نظرآنےلگا ہے۔ بیوی حسین جہاں نے محمد شمی کے خلاف کیس کررکھا ہے، جس میں مقدمہ زیرالتوا ہے۔ وہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق، اب اسی کیس کےسبب امریکہ نے انہیں ویزا دینے سے منع کردیا۔ حالانکہ بی سی سی آئی کے سی ای اوراہل جوہری کی مداخلت کے بعد معاملہ حل ہوا اورانہیں ویزا مل پایا۔ محمد شمی امریکہ کےبعد ویسٹ انڈیزدورے پرجاسکیں گے۔ محمد شمی ویسٹ انڈیزکےخلاف ہونے والی تین ونڈے اوردوٹسٹ میچوں کی سیریزکےلئے ٹیم انڈیا کا حصہ ہے۔ ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیزکی میزبانی سے تین ٹی-20 ، تین ونڈے اوردو ٹسٹ میچ کھیلےگی۔ ابتدائی دوٹی -20 میچ امریکہ کے فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔
 پی -1 ویزا کٹیگری میں دی گئی تھی درخواست
بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں اورمعاون اسٹاف کے ویزا کی درخواست ممبئی واقع امریکی کمرشل سفارت خانہ میں دی تھی۔ 'دینک جاگرن' کی خبرکےمطابق محمد شمی بھلے ہی ٹی -20 ٹیم کا حصہ نہ ہوں، لیکن انہیں بھی امریکہ ہوتےہوئے ویسٹ انڈیزجانا ہے۔ ٹیم کےکپتان وراٹ کوہلی، نائب کپتان روہت شرما اورکوچ روی شاستری پہلے سے ہی امریکہ کا ویزا رکھتے ہیں اورجن کھلاڑیوں کے پاس امریکہ کا ویزا نہیں تھا، ان کےلئے بی سی سی آئی نے پی -1 ویزا کٹیگری میں درخواست کی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے جتنےبھی اراکین نے درخواست دی تھی، ان میں سے محمد شمی کوچھوڑکرسب کو ایک ہی بارویزا مل گیا۔ محمد شمی کے معاملے میں بی سی سی آئی نے اضافی کاغذات سفارت خانہ میں جمع کرائے، جس کے بعد ہی انہیں ویزا مل پایا۔